صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر تعلیم کو
بہت اہمیت دیتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ تعلیم ذریعہ لوگوں کی قسمت بدلی
جاسکتی ہے۔مسٹر مکھرجی نے یہاں بنگلور امبیڈکر اسکول آف اکنامکس کا سنگ بنیاد رکھنے
کے بعد کہا کہ
ڈاکٹر امبیڈکر کے مطابق تعلیم کسی شخص کی قسمت بدلنے کا
ذریعہ ہوسکتی ہے و ہ تعلیم کو کافی اہمیت دیتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے اس ادارہ سے وابستہ لوگوں اور حکومت سے کہا کہ وہ
یقینی بنائیں کہ بابا صاحب کے نام پر تعمیر یہ ادارہ ان کے عظیم آدرشوں پر
عمل کرے۔